چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ میں بہتری لا رہے ہیں، کامران بنگش

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کامران خان بنگش گرفتار

چار سدہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی  برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ میں بہتری لا رہے ہیں۔

چارسدہ: بچی کا اغوا اور قتل،ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ بلاشبہ بہت ظلم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد مجرمان کو پکڑ کر کٹہرے میں کھڑا کرے گی اور انہیں عبرتناک سزا بھی دیں گے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے مؤثر طریقے سے اپنی کارروائی جاری رکھی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ معصوم بچی ہماری اور پوری قوم کی بیٹی ہے جس پر سب ہی افسردہ ہیں۔

اسلام آباد: گھر سے بچی کی نعش برآمد

سلطان محمد خان ںے کہا کہ انسانیت سوز گھناؤنے مظالم میں ملوث مجرمان کو زیادہ سے زیادہ سزا دینے کے لیے نظام میں بہتری لا رہے ہیں۔

چار سدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق زینب چھ اکتوبر کو اغوا ہوئی تھی جس کے بعد دوسرے دن کی اس کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ زینب کی عمرصرف ڈھائی سال تھی۔

وزیر اعظم کا خاتون اور کم سن بچی سے زیادتی کے واقعات کا سخت نوٹس

آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ زینب کے ساتھ پیش آنے والے المناک سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے۔ انہوں ںے اس ضمن میں بتایا تھا کہ زینب کیس کی تفتیش کے لیے ایس پی درویش کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں