لاہور: ایس او پیز کی خلاف ورزی، نجی بیکری سیل

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

لاہور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والی بیکری کو سیل کردیا گیا۔

کورونا کیسز میں اضافہ: پنجاب حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ نجی بیکری میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ بیکری اسٹاف اور خریداروں کے درمیان سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جا رہا تھا اور ماسک کی پابندی نہیں ہو رہی تھی۔

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی، گیارہ ریسٹورنٹس اور تین شادی ہال سیل

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کچھ دیر قبل اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وبا پر بہت مشکل سے قابو پایا گیا ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر متنبیہ کیا تھا کہ دوبارہ کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

پشاور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں، میگا مالز اور اسکولز سیل

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خبردار کیا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے سے وبا کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں