امریکی جیل میں قیدیوں کو ’بے بی شارک‘ بار بار سنوانا غیر انسانی سزا قرار


امریکی جیل میں قیدیوں کو بچوں کے پسندیدہ گانے ’ بے بی شارک‘  بار بار سنانے کو غیرانسانی سزا قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوکلاہاما کاؤنٹی جیل کے 3 سابق عہدیداران کو قیدیوں کے ساتھ خراب سلوک پر مقدمے کا سامنا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ قیدیوں کو زبردستی بچوں کا گانا بے بی شارک بلند آواز میں سننے پر مجبور کرتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جیل عہدیداران کی جانب سے اس غیر قانونی سلوک سے قیدیوں کا ذہنی تناؤ بڑھ گیا تھا۔

15ایسی باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں

دوسری جانب بڑی تعداد میں لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس گانے کو ذہنی اذیت قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک ٹیچر نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کی استاد ہونے کی حیثیت سے میں یہ تصدیق کرتی ہوں کہ یہ گانا بہت اذیت ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ایک مرتبہ مجھ سے شکایت کی تھی جب میرے بیٹے نے مسلسل دس مرتبہ اس گانے کو چلائے رکھا۔ یقیناً یہ ذہنی تکلیف دینے والا گانا ہے۔


متعلقہ خبریں