اسلام آباد: پولیس اور ایف آئی اے کو مطلوب خاتون گرفتار

مظاہرین نے سوہان پہ درختوں کو آگ لگادی، ٹریفک بلاک ہو گیا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے جس مطلوب خاتون کو گرفتار کیا ہے اس کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کے خلاف تھانہ گولڑہ، تھانہ مارگلہ، تھانہ کوہسار اور تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کے مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد: دن دیہاڑے ڈکیتی،ملزمان جنرل اسٹور سے نقدی لوٹ کر فرار

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمہ ایف آئی اے کو بھی مطلوب ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ سے اس کے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کر کے کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں