اے این ایف کی کامیاب کارروائی، اربوں روپے کی منشیات برآمد

Anti Narcotics Force

قلعہ عبداللہ میں منشیات کی پیداوار اور منشیات فیکٹریوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع


کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔

پشاور: منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی جو منشیات برآمد کی ہے اس میں 426 کلو گرام ہیروئن اور 57 کلو گرام چرس شامل ہے۔

اس ضمن میں ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان منشیات کو لانچوں کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

کیا بالی وڈ منشیات کا گڑھ بن گیا؟

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسمگلنگ کے لیے ملزمان منشیات کو لانچ کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کے خواہش مند تھے۔

مدرسے کے ایک عالم نے طلبہ سے منشیات استعمال کرنے کا کہا، شہریار افریدی

ہم نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں