پی آئی اے: نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں اڑانیں بھریں گی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی ایئر لائن پی آئی اے نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کا پی آئی اے میں دوبارہ سفر

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر 2020 کے درمیان چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کراچی سے دو اورلاہور سے دو خصوصی پروازیں نجف کے لیے اڑانیں بھریں گی۔

پی آئی اے: یورپ میں عائد پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کو اس سلسلے میں پی آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نجف کے لیے اڑانیں بھرنے والی پروازوں میں طلبہ اور اقامہ کے حامل مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔

پی آئی اے کی انتظامیہ کے مطابق لاہور سے نجف کے لیے اڑان بھرنے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کا یکطرفہ کرایہ 39 ہزار روپے ہو گا۔

پی آئی اے کے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی

ہم نیوز نے پی آئی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسافروں کو اپنے ہمراہ 30 کلو سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔


متعلقہ خبریں