موبائل فون کے بے تحاشا استعمال سے ذہنی بگاڑ پیدا ہوتا ہے، عثمان بزدار

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موبائل فون اور کمپیوٹر کا بے تحاشا استعمال ذہنی بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اراکین کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذہنی امراض لاحق ہوتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میانہ روی اور اعتدال کے ساتھ زندگی بسر کرنے سے ذہنی صحت برقرار رہتی ہے، جسمانی ورزش، تفریحی سرگرمیاں اور اچھا ماحول دماغی صحت کےلیےضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

آج دنیا بھر میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس دن منانے کا مقصد ذہنی اور دماغی امراض کی روک تھام کرنا ہے۔

پاکستان سائیکائٹرک سوسائٹی کے مطابق پاکستان میں ذہنی اور نفسیاتی امراض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک کی 50 فیصد آبادی کسی نہ کسی نفسیاتی یا ذہنی مرض کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار کا دورہ ڈیرہ غازی خان، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

طبی ماہرین کے مطابق قدرتی آفات، دہشت گردی اور بے روزگاری ذہنی امراض کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ماہرین نفسیاتی امراض کے مطابق خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں کے بیشتر بچے خوف کی بیماری میں مبتلا ہیں۔


متعلقہ خبریں