کورونا: سیاسی جماعتیں 3 ماہ کیلیے جلسے جلوس ملتوی کریں، فواد چودھری

ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کا اینڈ ہو گیا، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاسی جماعتیں تین ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ درپیش ہے اس لیے سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے تحریر کیا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے نئے ایس اوپیز جاری کیے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ سیاسی جماعتیں 3 ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کر دیں، اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے، زندگی کا احترام کریں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل این سی او سی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملک میں سماجی فاصلے اور نو ماسک نو سروس کے اصولوں پر عمل نہیں ہو رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ماسک نہ پہننے سے کورونا زیادہ پھیل رہا ہے، این سی او سی 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کو کھولنے کے بعد کورونا کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ اجلاس میں تیار کی گئی حکمت عملی پر شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا اور اتفاق رائے کے بعد آئندہ چند روز میں نئی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال مستحکم ہے لیکن ملک میں احتیاطی تدابیر میں عملدرآمد میں کمی دیکھی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں