نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے انجری کے باعث دستبردار

Naseem Shah

نسیم شاہ کو مکمل صحت یاب ہونے میں کتنا عرصہ لگے گا؟مداحوں کیلئے بڑی خبر


لاہور: کرکٹر نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے انجری کے باعث دستبردارہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سینٹرل پنجاب کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوئے ہیں اور ان کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل کرکٹر نسیم شاہ کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔

قومی ٹیم کے نوجوان تیز گیند باز نسیم شاہ آسٹریلیا کی سرزمین پر ڈیبیو کرنے والے سے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ سال جب قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے انہیں ٹیسٹ کیپ پہنائی تو وہ اپنے جذبات کو قابو میں نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں اشک بار ہو گئیں۔

یاد رہے آسٹریلیا اے کے ساتھ تین روزہ میچ سے ایک روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں