حزب اختلاف قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرے، اسد عمر


لاہور: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حزب اختلاف قانون کے دائرے میں رہ کر جو مرضی کرے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہماری جمہوری پارٹی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگی بہتر کرنے کے لیے کام میں لگی ہوئی ہے جبکہ حزب اختلاف قانون کے دائرے میں رہ کر جومرضی کرے کیونکہ ہماری پالیسی قانون کی پاسداری ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جمہوریت کے نام پر قانون توڑیں۔ کورونا کے معاملے پر صوبوں کے تعاون سے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے ریسٹ ایریاز، وزیر اعظم نے زائد قیمتوں پر نوٹس لے لیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بندہ اتنا اکھٹا کرتا تھا کہ تاریخ میں کسی نے نہیں دیکھا اور عمران خان کو اس وقت کے حکمران روک ہی نہیں سکتے تھے۔


متعلقہ خبریں