جب تک یہ حکومت رہے گی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی،سعید غنی

’پی ٹی آئی سندھ حکومت کے خلاف زیادہ اور کورونا کے پیچھے کم ہے‘

فوٹو: فائل


کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک یہ حکومت رہے گی ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ اس حکومت کو ہٹانے کی تحریک میں شامل ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی صنعتیں برباد ہورہی ہیں، صوبہ سندھ میں گیس نہیں دی جارہی  جب کہ وزیراعظم کہ رہے ہیں کہ آئندہ 2 ماہ بعد مزید گیس کا بحران ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کہتے ہیں کہ اس لیے قیمت بڑھائی تاکہ دوائی مارکیٹ میں میسر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے 8 ہزار ارب روپے قرضہ لیا تھا جب کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 2 سال کے دوران 12 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے چکی ہے۔

وزیر اعظم کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ،سعید غنی

یاد رہے کہ 29 ستمبر کو کراچی میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو سندھ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین سے ملاقات نہیں کی نہ وہاں کاجائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کی فراہمی بری طرح متاثر ہے۔ صوبے کو گیس فراہم نہ کر کے وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا تھا کہ حکومت کو پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں ہی چور نظر آتے ہیں۔ حکومت کو پاکستان تحریک انصاف میں سب فرشتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں لوڈشیڈنگ جاری، کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بدستور معطل


متعلقہ خبریں