سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونا

کراچی: صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 543 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 ہزار623 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی  پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت  ایک لاکھ 14 ہزار600 روپے ہو گئی ۔

10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 98 ہزار 251 روپے ہو گئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 353 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں تیزی کی دیکھی گئی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 444 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 798 کی سطح پر بند ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں