گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو جی ٹی روڈ پر کریں گے، خرم دستگیر

پاکستان میں وہی حکومت ہو گی جسے عوام چاہے گی، خرم دستگیر

فائل/فوٹو


گوجرانوالہ: پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو جلسے کی ابھی تک اجازت نہیں ملی ہے،  ڈپٹی کمشنر نے اجازت دینے یا نہ دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا، اگر اجازت نہ ملی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر کریں گے۔

جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت لینے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی خرم دستگیر خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر  سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ہم نے واضح کردیا ہے کہ جلسہ تو ہونا ہی ہے، سیکیورٹی کیلئے بہتر ہے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ ہو۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی صوابدید ہے وہ پر امن جلسہ چاہتے ہیں یا سڑک پر احتجاجی ریلی، اگر اجازت نہ ملی تو جلسہ جی ٹی روڈ پر ہی ہو گا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہو گا۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ ہو گا، جب کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہو گا۔

احسن اقبال  نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو جلسہ منعقد کیا جائے گا جب کہ 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق پی ڈیم ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت سابق وزیراعظم اور پی پی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے  جب کہ سابق وزیراعظم اور پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں