شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

فوٹو: فائل


راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے یہ سنگ میل بلوچستان کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز کرس گیل  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار 296 رنز بنا کر پہلے نمبر پر جب کہ ویسٹ انڈیز کے ہی آل راونڈر اور کپتان کیرن پولارڈ 10 ہزار 370 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فٹ ہوں، رنز بنا رہا ہوں اور رنز روک رہا ہوں تو ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے: شعیب ملک

خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 6 وکٹوں شکست دے دی۔

خیبرپختونخوا نے شعیب ملک کی 44 گیندوں پر 74 رنز کی بدولت 154 رنز بنائے۔ بلوچستان کی جانب سے  عاکف جاوید نے 2، عمر گل، خرم شہزاد، عماد بٹ، یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے سترہویں اوور میں ہدف بآسانی حاصل کر لیا ۔فاتح ٹیم کے اویس ضیا نے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔


متعلقہ خبریں