لندن: ایٹمی حملے سے بچنے کیلئے تیار کردہ خصوصی بنکر 10 ملین پاونڈ میں فروخت


لندن میں ایٹمی حملے سے بچنے کے لیے خصوصی تیارہ کردہ بنکر کو دس ملین پاونڈ میں فروخت کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بنکر شمالی لندن میں سرد جنگ کے زمانے میں خصوصی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔

اس وقت بنکر کو کورونا سے بچاو کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،جس میں پانچ کمرے، چھ باتھ روم، دو کیچن اور سینما موجود ہے۔

بھارت: فرانس سے اسپائس 2000 بم کا بنکر بسٹر ورژن خریدنے کا معاہدہ

رپورٹ کے مطابق بنکر کے اطراف میں کوئی آبادی موجود نہیں ہے جب کہ مستقبل میں لاک ڈاؤن جیسے ماحول میں علیحدہ رہنے کے لیے یہ بہترین جگہ ہے۔

پاکستانی کرنسی میں بنکر کی قیمت دو ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

امریکہ: ایٹمی حملے کی صلاحیت کے حامل جدید ترین لڑاکا طیارے کی آزمائشی پرواز


متعلقہ خبریں