آرمی چیف کا مولانا عادل کے قتل پر اظہار افسوس


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مولانا عادل کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نےمولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ واقعہ پاکستان میں ملک دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔

آرمی چیف نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں علما کی ٹارگٹ کلنگ سے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کراچی میں مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ علما ملک کو غیر مستحکم بنانے کی بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ کےد وران ایسی کئی کوششوں کا ناکام بنایا گیا، خفیہ ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داران کو انجام تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا عادل پر فائرنگ: ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گزشتہ روز نامعلوم موٹرسواروں کی گاڑی پر فائرنگ  کے نتیجے میں جامعیہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مولانا عادل کا ایک ساتھی خریداری کیلئے گاڑی سے اترا اور اسی دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

نامعلوم دہشت گرد مولانا عادل پر دائیں جانب سے حملہ آور ہوئے۔ دہشت گردوں کے آتشی اسلحہ سے نکلنے والی پانچ گولیاں مولانا عادل کو لگیں۔

پانچ میں سے چار گولیاں مولانا عادل کے سر اور چہرے پر لگیں اور ایک بازو میں لگی۔ مولانا عادل کے سر اور چہرے پر لگنے والی گولیاں موت کا سبب بنیں۔

مولانا کے ڈرائیور مقصود کو صرف ایک گولی لگی۔ حملہ آوروں نے ڈرائیور کے سر پر وار کیا۔ مقصود احمد کے سر میں لگنے والی واحد گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔


متعلقہ خبریں