کورونا وائرس: دنیا میں 10 لاکھ 77 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 77 ہزار 983 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 75 لاکھ 5 ہزار 587 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 81 لاکھ 45  ہزار 941 ہوگئی ہے اور 82 لاکھ 81 ہزار 663 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 19 ہزار 282 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور79 لاکھ 45 ہزار 505 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 70لاکھ 53 ہزار 806 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 8 ہزار 371 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 50 لاکھ 91 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 50 ہزار 236 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے دارالحکومت تہران میں فیس ماسک پہننا لازم قرار

روس میں 12 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار660 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار929 اموات ہوئی ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 8 لاکھ83 ہزار 882 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 581 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 43 ہزار 355 افراد متاثر اور 33 ہزار 158 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں