پنجاب حکومت نے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا


لاہور: پنجاب حکومت نے انصاف اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ جس کے تحت طلبا کو آن لائن لیکچرز دیے جائیں گے۔

اکیڈمیز کے بڑھتے رحجان کو کم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم پنجاب نے اہم فیصلہ کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے چھ ماہ میں انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے والدین پر فیسوں کا اضافی بوجھ ختم ہو گا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اب بچے گھر بیٹھے آن لائن لیکچر لے سکیں گے جبکہ صوبائی حکومت نے انگلش کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹرینرز تیار کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے شامل کو بلواتے تھے اور یہاں ایسی ایسی اکیڈمیز بھی ہیں جو ایک لیکچر کا 20 ہزار روپے تک لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضم شدہ اضلاع کی17فیصد لڑکیاں تعلیم کی سہولیات سے محروم

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے ایک ہزار انگلش ٹرینرز تیار کیے ہیں جو بچوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی لیکچرز کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں