پنجاب میرج ہال اور کیٹرز ایسوسی ایشنز نے کورونا ایس او پیز مسترد کر دیں

کورونا وائرس، پنجاب میرج ہال، کیٹرز ایسوسی ایشن نے ایس او پیز مسترد کر دیں

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب میرج ہال اور کیٹرز ایسوسی ایشنز نے حکومت کے نئے ایس او پیز کو مسترد کر دیا۔

ایسوسی ایشنز کے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت نے ایس او پیز واپس نہ لیے تو ایک ہفتے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرج ہال کے کاروبار سے ملک کی تمام انڈسٹریز وابستہ ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں حکومت نے ہمیں اور ملازمین کو ریلیف نہیں دیا۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ انسپکشن ٹیموں کی جانب سے شادی ہالز، تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپس کے دورے کیے جا رہے ہیں۔

انسپکشن ٹیموں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف کاروباری مراکز اور تعلیمی اداروں کو سیل اور جرمانےعائد کیے گئے جبکہ جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے 2 اسکول بھی سیل کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 173 مختلف مقامات کی انسپکشن کی گئی جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

حمزہ شفقات نے بتایا کہ ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر47 دکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کی گئی ہے جبکہ 17 شادی ہالوں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق مختلف کاروباری مراکز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 78 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں