لاہور کی صارف عدالت میں ناقص چارپائیوں کا مقدمہ

لاہور کی صارف عدالت میں چارپائیوں کا مقدمہ

فائل فوٹو


لاہور کی صارف عدالت میں 80 سالہ بزرگ شہری نے چارپائی خراب فراہم کرنے پرعدالت کا دروازه کھٹکھٹا دیا ہے۔

اسلام نگر کے رہائشی اسی سالہ بزرگ شہری محمد صادق صارف عدالت میں اپنی تین خراب چارپائیوں کا کیس لے کر پہنچے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق خراب، گیلی اور ناقص لکڑی کے باعث چارپائیاں ٹیڑھی ہوچکی ہیں۔ محمد صادق کا کہنا ہے کہ اس نے تین چارپائیاں مریدکے جی ٹی روڈ پر واقع دکان سے دس ہزار پانچ سو میں بنوائیں۔

خراب، گیلی اور ناص لکڑی کے باعث وہ ٹیڑھی ہوگئی ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دکاندار نے جو عہد و پیما کیے وہ پورے نہیں کیے۔ ناقص میٹریل کا استعمال کیا جس کے باعث چارپائیاں خراب ہوچکی ہیں۔

محمد صادق کے مطابق جب اس نے رقم واپسی یا چارپائیاں تبدیل کرنے کا تقاضا کیا تو دکاندار نے انکار کر دیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اسکی داد رسی کی جائے۔

صارف عدالت نے ہیرا چارپائی ہاوس کو ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں