کوہاٹ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق


کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ میں گمبٹ کے نواحی علاقے ناکبند میں فائرنگ مخالفین کی جانب سے گاڑی پر کی گئی تھی جس میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقع کی اطلاع کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

واقعے میں زخمی ہونے والے شخص اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

گزشتہ ماہ بھی کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ میڈیکل اسٹور میں پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں