پنجاب: بچوں کیساتھ زیادتی کے1305 کیسز رپورٹ


لاہور: پنجاب میں رواں سال بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے1305 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال883 بچوں اور441 بچیوں کےساتھ زیادتی کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ زیادتی کےبعد71 بچوں اور بچیوں کوقتل کرنے کے واقعات بھی ہوئے۔

ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں اب تک1631 ملزمان کومقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ صوبے بھرمیں پولیس238 ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

لاہورمیں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے87کیسزرپورٹ ہوئے۔ نوماہ میں63بچوں کےساتھ زیادتی کےکیسز رپورٹ ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہورمیں24بچیوں کےساتھ زیادتی کےکیسزرپورٹ ہوئے اور106ملزمان کونامزدکیا گیا۔

پنجاب میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 77 واقعات رونما ہوئے جس کے 60 فیصد ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 30 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا اور فیصل آباد ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: زیادتی کے واقعات، پنجاب پولیس 60 فیصد ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

ملتان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 9 مقدمات درج ہوئے جبکہ لاہور میں اجتماعی زیادتی کے 7 واقعات رونما ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 6، شیخو پورہ  اور راولپنڈی میں 5، 5 واقعات رپورٹ ہوئے۔

بہاولپور اور ساہیوال ریجن میں ایک ایک اور سرگودھا میں اجتماعتی زیادتی کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اجتماعی زیادتی کے 60 فیصد واقعات میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں