ملک دشمن پاکستان میں امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، مولانا طاہر اشرفی


لاہور: چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک دشمن پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور مولانا عادل کا قتل پاکستان دشمنوں کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے تھی۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے بھی رابطہ ہوا ہے اور جلد آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک دشمنوں نے مختلف مواقع پر امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عادل خان کی نماز جنازہ ادا

انہوں نے کہا کہ شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف نرمی نہیں برتی جائے گی، بھارت کو افغانستان میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان میں نفرت اور تشدد پھیلانے والے اسرائیل اور بھارت کے ایجنٹ ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح تک بین المسالکی کونسل قائم کریں گے۔


متعلقہ خبریں