پی سی بی نے زمبابوے سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا

PCB

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےزمبابوے سیریزکا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینزکرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں پاکستان اپنے سفرکا آغاز راولپنڈی سے کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین 3 ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلےجائیں گے۔

زمبابوے سیریز میں کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں، بابر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل سیریز کے تینوں میچزملتان میں شیڈول تھے تاہم لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بنا پرمیچز راولپنڈی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں پہلے سے شیڈول تینوں ٹی20 میچزکی میزبانی لاہور کے سپرد کر دی گئی ہے۔

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 19 اکتوبر کو ہو گا

ترجمان پی سی بی کے مطابق میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بتایا تھا کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 19 اکتوبر کو ہو گا۔

ان کا کہنا تھا  کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں سینئرز کو آرام دینا ہے یا نہیں، فیصلہ سوچ و بچار سے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے کیلئے 22  یا 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک روزہ انٹرا اسکواڈ میچ کی منصوبہ بندی کی ہے، نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ اور سیکنڈ 11 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا

مصباح نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف موقع دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں نئے کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں