عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جا رہے ہیں، سراج الحق


پشاور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جا رہے ہیں جب کہ وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی ختم کرنے کیلئے ٹائیگر فورس بنائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ صبح وشام جھوٹےاعلانات کرتے ہیں،حکومت جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو گئی ہے۔ نالائق حکومت نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح نہیں، ہم تباہ کن مہنگائی کیخلاف احتجاج کریں گے، کراچی سےچترال تک نااہل حکومت کیخلاف متحرک ہوں گے۔

کپتان سنچری کرتے تھے، اب ہر چیز کی قیمت نے سنچری کرلی ہے،سراج الحق

دو روز قبل اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور موجودہ حکومت دنیا کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم کے لیے خود کو دو ماہ تک وقف کردیں، شاہد خاقان کی اپیل

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت خارجی محاذ پر بھی پاکستان کو تنہا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کپتان سنچری کرتے تھے، اب ہر چیز کی قیمت نے سنچری کرلی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک کی خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان تنہا ہو گیا ہے۔

حکومت نے عوام کو بےروزگاری اور مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، سراج الحق

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھی ہے جس کی ذمہ دار حکومتی پالیسیاں ہیں۔


متعلقہ خبریں