پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

flour

ایک مہینے کے دوران تیسری مرتبہ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا


لاہور: فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے بتایا ہے کہ پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری گوداموں سے930 ملزکو محدود حد تک گندم ریلیز کی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی صورتحال بہتر نہیں ہو گی، محکمہ خوراک کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

سندھ حکومت نے ساڑھے 12 لاکھ ٹن گندم غائب کر دی، خرم شیر زمان

اس موقع کین کمشنر پنجاب زمان وٹو نے کہا کہ وفاق کا یوکرائن سے آنے والی گندم کے پہلے 2 جہاز خیبرپختونخوا کودینے کا حکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے جہازکےذریعےآنےوالی گندم پاسکوکےحوالےکی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے7لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جب کہ خیبرپختونخواکی جانب سےساڑھے 4 لاکھ ٹن گندم کی ڈیمانڈ بھیجی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں