شبلی فراز کی مولانا عادل خان کے قتل کی مذمت

افتخار فراز ہے کہ چور کو چور اور لٹیروں کو لٹیرا کہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ممتازعالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، ملک دشمن عناصرانتشار پھیلانے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔

انہوں نے مرحرم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان کراچی میں سپرد خاک

یاد رہے کہ گزشتہ رات  کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی شمع شاپنگ سینٹر کے قریب فائرنگ سے مولانا عادل اور ان کے ڈرائیور مقصود جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق مولاناعادل پرفائرنگ دارالعلوم کراچی سے واپسی پرہوئی۔  مولانا عادل کا ساتھی عمیر اس واقعہ میں محفوظ رہا اور وہ اسپتال میں ہے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جوایک ہی موٹر سائیکل پہ سوار تھے۔

مولانا ڈاکٹر عادل مولانا سلیم اللہ کے صاحبزادے تھے اور مولانا سلیم اللہ خان مرحوم وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سابق صدر تھے۔

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شیخ الحدیث مولانا عادل کی نماز جنازہ آج صبح نو بجے جامعہ فاروقیہ کراچی میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں