اپوزیشن کے سڑکوں پہ ہونے کی وجہ حکومت ہے، مولا بخش چانڈیو

Molabux Chandio

حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اپوزیشن آج اگر سڑکوں پہ ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہے۔

نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ 18 اکتوبر کو جو جلسہ منعقد ہو گا اس میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت شریک ہو گی۔

پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر کے جلسے میں اپوزیشن جماعتیں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گی۔

پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، فضل الرحمان

پی پی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے جیلیں دیکھ لی ہیں خاں صاحب!اب آپ کی باری ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم تو جیل  ہو کر آگئے ہیں اب ان لوگوں کی باری ہے لہذا تیاری کرلیں۔ انہوں ںے کہا کہ اس حکومت نے ملک میں مہنگائی کےعلاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ این آر او کا رونا یہ لوگ خود روتے ہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ ان سے پوچھنا چاہیے کہ این آر او مانگ کون رہا ہے؟

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا، قمر زمان کائرہ

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دال اور آٹا مہنگا ہونے کا پوچھیں تو کہتے ہیں تو کہتے ہیں کہ این آراو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود ہی اقتدار میں آنے سے پہلے کہتے تھے کہ مہنگائی ہو تو سمجھو کہ حکومت کرپٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو پورا ملک ہی مہنگائی کا رونا رو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں