مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، اسد قیصر کا اعتراف

اسد قیصر

صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعتراف کیا ہے کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

تمباکو کو فصل کا درجہ دیں گے، اسد قیصر

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ جب حکومت میں آئے تو اس وقت ملکی معیشت بالکل تباہ تھی اور پی آئی اے و ریلوے سمیت دیگر ادارے خسارے میں تھے۔

اسپیکر قومی اسملبی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اداروں کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا مہنگائی کیخلاف ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

ہم نیوزکے مطابق انہوں ںے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی حکومت میں یہ لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کا بیٹا کیوں اسمبلی میں ہے؟

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ بھی ملے گا۔

جی بی اسمبلی انتخابات: پیپلزپارٹی کا اسپیکر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔


متعلقہ خبریں