عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی اورماورائےعدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی آوازدبانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم مستقبل میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ محاصروں اور سرچ آپریشن کی آڑمیں کشمیریوں کا قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں خواتین اور بچوں سمیت 300 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق کلگام اور پلوامہ میں گزشتہ روز بھی چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے سامنے کشمیریوں کا حق خود ارادیت مضبوط ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں