نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے، بلاول بھٹو

عوامی نمائندوں کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بلاول

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔

پی ڈی ایم کے ذریعے نااہل حکومت کا خاتمہ کریں  گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات کراچی کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہر قائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

بلاول بھٹو نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا، قمر زمان کائرہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بیروزگاری، مہنگائی، سفارتی تنہائی اور اقتصادی بدحالی کو فروغ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں