چین کی مدد سے جموں و  کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہو گی، فاروق عبداللہ

چین کی مدد سے جموں و  کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہو گی, فاروق عبداللہ

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ چین کی مدد سے جموں و  کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہو گی۔

قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا فیصلہ مسلمانانِ ہند کے لیے درست تھا، فاروق عبداللہ

ہم نیوز کے مطابق فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے۔

مقبوضہ جموں و کمشیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ چین نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو کبھی قبول نہیں کیا ہے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے چیٔرمین اورسابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک سال قبل کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پاکستان کی مخالفت کرنے والوں پر اس کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کشمیری رہنما نے کہا تھا کہ وہ اپنے گھر میں نظر بند ہیں اوران کے گھر کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے۔

بھارت کشمیریوں کو مارنا چاہتا ہے، فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ بھارتی جنتہ پارٹی (بی جے پی) مسلمانوں اور ہندوؤں کو تقسیم کرنا جاہتی ہے، یہ امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو مارنا چاہتا ہے اور ان کے بیٹے سمیت کئی رہنما جیلوں میں اسیر اور گھروں میں نظربند ہیں۔

بھارت کے حامی سمجھے جانے والے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ماضی میں کہا تھا کہ قائداعظم کی اعتبار نہ کرنے والی بات آج درست ثابت ہورہی ہے۔

1947 میں پاکستان نہیں گئے تو مسلمان ہجومی تشددسہیں، اعظم خان

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اس وقت سب کے سامنے کہا تھا کہ آج تو آپ مجھے وزیراعظم بنائیں گے مگر کل کیونکہ آپ کی اکثریت ہے، آپ مجھے کبھی بھی گراسکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم بنوں، نہ کہ اس ملک کا جہاں کوئی اعتبار نہیں ہے اور آج وہ ثابت ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں