کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ


کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے آئندہ پانچ سے سات روز تک کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

ہیٹ ویو کے دوران دن میں درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان اور یہ سلسلہ پانچ سے سات دن تک شہر پر اثرانداز برقرار رکھ سکتا ہے۔

کراچی میں آج سے شدید گرمی کی پیش گوئی، ہیٹ ویو کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کے حکام کو ضروری ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ  گیارہ بجے سے شام چار بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔


متعلقہ خبریں