اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، عثمان بزدار


لاہور : وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، گزشتہ 2 سال سے انہوں نے صرف منفی سیاست کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کی انتشار کی سیاست سے لاتعلق ہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حقیقی ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔

اس سے قبل اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، ان کی رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے، ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو شکست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں۔ ہمارے کسی عہدیدار کا کرپشن اسکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

کورونا کی ممکنہ دوسری لہر کے باعث اپوزیشن اپنا احتجاج موخر کر دے، شاہ محمود

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رہا، کچھ لوگ سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

نواز شریف کو حکومتی اقدامات کا انتظار کیے بغیر واپس آنا چاہیے، شاہ محمود

خیال رہے کہ کراچی کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا  کہ نا اہل سلیکٹڈ حکومت ملک و عوام پر بوجھ بن چکی ہے۔ تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

پی ڈی ایم کا بنیادی ایجنڈا قوم کو ووٹ کا حق دلانا ہے، فضل الرحمان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔


متعلقہ خبریں