رافیل نڈال نے ریکارڈ 13 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا


اسپین کے رافیل نڈال نے فرانچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربین کھلاڑی نواک جوکوچ کو شکست دے کر ریکارڈ 13 ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی نڈال نے 20 گرینڈ سلیم جیتنے کا روجر فیڈرر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

رافیل نڈال نے فائنل میں 0۔6 ، 2۔6 اور 5۔7 سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل ہارنے والے جوکووچ  بھی 17 گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔

دوسری جانب روجر فیڈرر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئڑ پر رافیل نڈل کو جیت کی مبارک باد پیش کی ہے۔

رافل نڈال نے چوتھی مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے دل میں ہمیشہ سے اپنے دوست رافل نڈل کے لیے بحیثیت فرد اور چیمپئن کی حیثیت سے عزت رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ٹینس کورٹ میں ہم نے ایک دوسری کی صلاحیتوں کو خوب آزمایا ہے جس کی وجہ سے ہم بہتر کھلاڑی بن سکے۔


روجر فیڈرر نے رافل نڈال کو 20 گرینڈ سلام جیتنے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے شک یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔


متعلقہ خبریں