گلگت بلتستان: انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں، ق لیگ


اسلام آباد: ق لیگ کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں۔

گلگت بلتستان: اداروں کے سربراہوں کی تصاویر کو انتخابی مہم میں استعمال کرنے پر پابندی

ہم نیوز کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ میر افضل سے ملاقات کے دوران کیا۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی نگراں وزیراعلیٰ سے ہونے والی ملاقات میں چودھری برادران نے زور دیا کہ انتخابات میں سب کو آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے۔

نواز شریف کی تقریر لکھنے اور کروانے والوں نے انکے پاؤں پر کلہاڑی ماری، چودھری شجاعت

ہم نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ہونے والی ملاقات میں چودھری برادران کا مؤقف تھا کہ یہ علاقہ پاکستان کی معیشت اور دفاع کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

چودھری برادران نے اس ملاقات میں ذرائع کے مطابق کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اس علاقے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے، علی امین

ہم نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اس خطے اور اس کے عوام کو اہمیت  دی ہے۔


متعلقہ خبریں