آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

لوگوں کو پہلے امیر کرو پھر ٹیکس لگاؤ، میثاق معیشت کیا جائے، زرداری

فائل فوٹو


کراچی: سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کا چیک اپ کیا گیا ہے جب کہ ان کے ضروری میڈیکل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

آصف زرداری پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

بعد ازاں رواں ماہ  5 اکتوبر کو آصف علی زرداری سیمت دیگر ملزمان پر پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں بھی فرد جرم عائد دی گئی تھی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان کیس کی سماعت کی اور آصف زرداری ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر اور دیگر ملزمان نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئےگئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔


متعلقہ خبریں