وادی نیلم: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، گیارہ افراد زخمی

وادی نیلم: سیلابی ریلے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

مظفر آباد: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیلم ویلی: بھارتی گولہ باری سے دو شہری شہید، پاک فوج کے 3 جوان سمیت دو شہری زخمی

ہم نیوز کے مطابق سیاحوں کی ایک گاڑی کھائی میں گر گئی ہے جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایم ڈی ایس اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارت کا وادی نیلم پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف

اسپتال انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ایک سیاحتی مقام ایسا بھی ہے جسے رتی جھیل کہتے ہیں۔ نیلگوں پانی سے معمور جھیل کی خوبصورتی کو دیکھ کر انسان قدرت کی ثناخوانی کرنے پرمجبور ہوجاتا ہے۔

یخ بستہ ہوائیں، گیت گاتے جھرنے، نیلگوں پانی اور سورج کی شفاف شعاعیں، یہ دلفریب مناظرآزاد کشمیر سے 122 کلومیٹر دوراورسطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلندی پر واقع رتی گلی جھیل کے ہیں جسے دیکھ کر جنت کا گمان ہوتا ہے۔

وادی نیلم کا علاقہ سرگن برفانی تودے کی زد میں آگیا

پہاڑوں پر پڑی برف، سرسبز میدان اور قوس وقزح کے رنگوں میں ڈھلے خوبصورت پھول یہاں آنے والوں پر سحر طاری کردیتے ہیں۔

رتی جھیل کا نظارہ کرنے آئے ایک سیاح نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح پنجابی میں کہتے ’’جنے لہور نی ویکھیا او جمیا ای نئیں‘‘ میں کہتا ہوں جس نے رتی جھیل نہیں دیکھی وہ بھی پیدا ہی نہیں ہوا۔

ایک خاتون سیاح نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ بہت مشکل اور کٹھن سفر کے بعد یہاں پہنچی ہیں مگر اس خوش رنگ وادی میں پہنچتے ہی ساری تھکن اتر گئی ہے۔

رتی گلی اور رتی جھیل بلاشبہ وادی کشمیر کے خوب صورت ترین مقامات سے ایک ہیں۔ سیاحوں کو اس علاقے کا رُخ ضرور کرنا چاہیے۔

ایک اورخاتون سیاح کا کہنا تھا کہ رتی گلی کا موسم اور آب وہوا انتہائی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا ہے۔ گھڑ سواری یہاں کا خاصہ ہے۔ وادیٔ کشمیر میں آنے والے سیاح اگر رتی جھیل دیکھنے نہیں آتے تو میرے خیال میں انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی مس کردی ہے۔

مظفر آباد سے رتی گلی تک کا سفر کرنے کے لیے لگ بھگ پانچ گھنٹے صرف ہوتے ہیں مگر خوبصورت مناظر دیکھتے ہی ساری تھکن اڑن چھو ہوجاتی ہے۔ سیاح یہاں آکر گھڑ سواری بھی بڑے شوق سے کرتے ہیں۔

وادیٔ نیلم: 27 لاپتہ افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئیں

رتی گلی کا ہر منظر قدرت کی فیاضی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جابجا پھیلے قدرتی مناظر سیاحوں کو دعوت نظارہ دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں