پی آئی اے: کورونا سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز کا اجرا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے تمام ملازمین کے لیے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔

پی آئی اے: نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں اڑانیں بھریں گی

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن شعبہ ہیومن ریسورس نے جاری کیا ہے۔

پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن پر تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے لیے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کا پی آئی اے میں دوبارہ سفر

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت دفتری اوقات میں فیس ماسک کا استعمال لازمی ہو گا اور ہاتھ ملانے یا گلے ملنے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی ملازم کو بخار، کھانسی یا نزلے کی شکایت ہو گی تو اسے رخصت پر بھیجا جائے گا اور یا پھر آئی سو لیٹ کردیا جائے گا۔

پی آئی اے: کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نئے ایس او پیز کے تحت اہم میٹنگ میں تین فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا اور تمام آفیشل میٹنگز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں