کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ



محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ  ظاہر کردیا ہے اور شہر کا درجہ حرارت چالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سات روز تک کراچی کا پارہ بیالیس ڈگری پر رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گیارہ بجے سے شام چار بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں شمال اور شمال مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازکےمطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں گرمی کی شدت مقررہ درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جائے گی اور ہیٹ ویو کا دورانیہ ایک  ہفتے تک چلے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق متعلقہ اتھارٹیز کے حکام کو ہیٹ ویو سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

عوام سے اپیل کی ہے کہ گیارہ بجےسےشام چار بجے کے اوقات میں شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔سندھ آئندہ ہفتے شمال اور شمال مغرب سے آنے والی گرم اور خشک ہواؤں کی زد میں رہے گا۔

کراچی میں ہیٹ ویو کےخدشہ کے بعد پراونشنل ڈیزاسسٹر منیجمنٹ اتھارٹی  نےمتعلقہ اداروں کوضروری اقدامات اٹھانے کے سلسلےمیں مراسلہ لکھ دیا ہے۔

صوبےبھر کے ڈپٹی کمشنر اور چئیرمین ڈی ڈی ایم اےکوارسال مراسلےمیں محکمہ موسمیات کی جانب سےکراچی میں ہیٹ ویو کا حوالہ دیاگیا ہے۔

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کو گرم رہے گا۔ اسلام آباد میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، مالاکنڈ، سوات، دروش، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاور اور مردان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں