اداکارہ ماہرہ خان کا ایک اور اعزاز

ماہرہ خان نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی 

فائل فوٹو


اداکارہ ماہرہ خان نے انڈس ویلی ڈیجیٹل فلم فیسٹیول سیزن ٹو ہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ پاکستانی فلم’ہو من جہاں‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں فلمہو من جہاںکو بھی اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ہو من جہاں تین نوجوانوں  کے گرد گھومتی ہے جو موسیقی سے دلچسپی رکھتے ہیں اور گریجویشن کے بعد ایک میوزک بینڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ فلم خاندانی تقاریب ، دوستانہ ملاقاتیں اور چائے ڈھابے پر ملنے جیسی دنیا پر مشتمل ہے۔

فلم میں منیزے کا کردار ماہرہ خان)، نادر کاعدیل حسین اور ارحان کا کردار شہریار منور نے نبھایا ہے۔ ارحان گھر چھوڑ کر ایک مقامی ریسٹورنٹ میں گیٹار بجانے کی ملازمت کرنے لگتا ہے۔

منیزے طلاق شدہ والدین کی بیٹی ہے اور کے ساتھ رہتی ہے، نادر ایک امیر لڑکا ہے جو اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے جبکہ ارحان بالکل مختلف ماحول میں پلتا بڑھتا ہے۔ تینوں دوست خاندان، دوستی اور کیرئیر سے وفاداری کے باعث الگ ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں