کورونا کے باجود ہماری معیشت کیلئے مزید خوشخبری آ گئی، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لیے مزید خوشخبری آ گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست سے 9 فیصد سے زائد ہیں جبکہ یہ چوتھا ماہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا مہنگائی کیخلاف ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے آج سے مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے جسے ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں