ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں، اسٹیٹ بینک

state bank اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی ہیں اور مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر ستمبر میں مسلسل چوتھے ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں اور گزشتہ برس اسی ماہ کے مقابلے میں رواں سال اضافہ 31.2 فیصد سے زائد رہا۔

معیشت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود ہماری معیشت کے لیے مزید خوشخبری آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں درآمدی گندم ختم ہو گئی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کورونا کے باوجود ہماری معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر گزشتہ ستمبر سے 31 فیصد اور اگست سے 9 فیصد سے زائد ہیں جبکہ یہ چوتھا ماہ ہے کہ ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔


متعلقہ خبریں