آئی جی پنجاب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج


لاہور: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر وفاق اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں دائر کردہ درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے اور درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کی تعنیاتی کالعدم قرار دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر نیا تنازع

گزشتہ ماہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کو مسلم لیگ ن نے بھی عدالت میں چیلنج کیا تھا اور درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے حکومت پنجاب کی سفارش پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کر دیا تھا اور ان کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سفارش پر انعام غنی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں