حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے، گورنر پنجاب


لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکوں کی ترقی کی بنیاد معیشت پر ہے جبکہ بیوروکریسی کے حوالے سے ہمیشہ میرا رویہ سخت رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اثرات عوام تک آتے ہیں اور جو آئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے ایسے معاہدے کوئی حکومت نہیں کرتی۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حزب اختلاف کو جلسے اور جلوس نکالنے کا حق حاصل ہے، کسی کو روکنا نہیں چائیے اور نہ گرفتاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو تحریک انصاف میں بیٹھے ہیں ان کو ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے۔ عوام روز روز کی تبدیلیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں۔

دوسری جانب گوجرانوالہ انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے لگائے گئے تشہری بورڈ اتارنے شروع کردیے ہیں۔ پی ڈی ایم کی جانب سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر 25 سے 30 تشہیری بورڈ لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عمران بٹ نے کہا کہ تشہیری بورڈ اتارنے کا عمل پی ڈی ایم جلسہ ناکام بنانے کی سازش ہے اور اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔


متعلقہ خبریں