عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست منظور


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کی معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی درخواست منظور کر لی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیر اعظم کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں۔ جس کے بعد وزیر اعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔


متعلقہ خبریں