نیا پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا، قوم اب آپ سے حساب لے گی، حمزہ شہباز


لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیا پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا، اب قوم آپ سے حساب لے گی، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکڑیٹک مومنٹ نااہل حکومت کے محاسبہ کرے گی۔

پنجاب اسمبلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا کہ آج مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے۔ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اب ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، اب ان کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام آٹے اور گندم کو رو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ایوان میں کہتے ہیں کہ پتہ نہیں گندم کہاں جارہی ہے۔ یہ پہلے چینی برآمد کرتے ہیں، پھر درآمد کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کے خلاف 11 نوٹس لیے۔ 11 نوٹس لینے کے باوجود بھی مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ حکومت کی معاشی ٹیم بیرون ملک سے آکر بیٹھ گئی ہے۔ باہر سے آئی معاشی ٹیم کوکیا پتہ کہ غریب کے مسائل کیا ہیں؟

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے آئندہ 2 سال تک معیشت کو سانس نہیں آئے گا۔ معیشت کو سانس آرہا ہے نہ ہی غریب عوام کو۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے کہا کہ کیا ٹک ٹاک بند کرنے سے معیشت ٹھیک ہوجائے گی؟ عوام انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں۔ پشاور بی آرٹی کا حال سب کےسامنے ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کیے ہوئے ڈیڑھ سال ہونے کو ہے، ابھی تک کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ ہمیں جیلوں سےمت ڈرائیں۔ عمران خان ایک ڈکٹیٹر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں بدترین ظلم کررہا ہے۔ این آراونہ دینے کی بات کرتے تھے لیکن علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو این آراو دے دیا،حمزہ شہباز
باہرسےآئی معاشی ٹیم کو کیا پتہ کہ غریب کے مسائل کیا ہیں؟

 


متعلقہ خبریں