وزیراعظم عمران خان کا آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن سے رابطہ

پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات اور سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے اثرات پر آسٹریلیا کے وزیراعظم  اسکاٹ موریسن (Scott John Morrison) سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

پیرس کلب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ترقی پذیر ممالک کے لیے قرضوں میں رعایت کے عالمی اقدامات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن سے ہونے والی بات چیت میں افغان امن عمل پر بھی گفت و شنید ہوئی ہے۔

غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دینےکامطالبہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آسٹریلیا کے وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کے دورے کی دعوت بھی دی۔


متعلقہ خبریں