اشیائے ضروریہ: قیمتوں میں اضافہ کورونا اور بارشوں کی وجہ سےہوا، اعلامیہ

اشیائے ضروریہ: قیمتوں میں اضافہ کورونا اور بارشوں کی وجہ سےہوا، اعلامیہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس اور حالیہ بارشوں کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھا دی

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں گندم، چینی، ٹماٹر، پیاز، آلو اور چکن سمیت دیگراشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرکنٹرول اوران کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویزکا بھی تبادلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

وفاقی کابینہ: جان بچانیوالی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی مشیرخزانہ نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہدایت دی کہ متعلقہ وزارتیں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے اقدامات کریں۔

اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دی جانے والی بریفنگ میں مؤقف اپنایا گیا کہ حالیہ بارشوں اور کورونا کے باعث قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

کراچی: آٹا ایک ہفتے میں 10 روپے کلو تک مہنگا

اعلیٰ سطحی اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ گندم کی درآمد جاری ہے اور اب تک 1.8 ملین ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چینی کے نومبر تک کی ضروریات کے لیے ذخائر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں