برطانیہ میں دہشت گردی؟ مسجد کے باہر دو افراد کچل دیے گئے


برطانیہ: برمنگھم میں دہشت گرد ڈرائیور نے شاہ جلال مسجد کے باہر کھڑے دو افراد گاڑی تلے کچل دیے۔

پولیس کے مطابق سلور رنگ کی گاڑی آسٹن کے علاقے میں دو افراد کو کچل کر فرار ہوگئی۔

گاڑی کی شدید ٹکر نے دونوں افراد کو زخمی کردیا،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک زخمی کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں،دوسرا معمولی زخمی ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حادثے کے عوامل کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

پولیس حکام  کے مطابق وہ حادثے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیتے ہوئے اس بات کو بھی مد نظر رکھ رہے ہیں کہ کہیں یہ دہشت گردی نہ ہو۔

برطانوی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں